جموں وکشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے قلب تاریخی لال چوک کے نزدیک واقع
کورٹ روڈ پر آگ کی ایک ہولناک واردات میں دو بینک شاخیں، ایک پوسٹ آفس اور
قریب 20 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک
عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ کورٹ روڑ پر جمعہ کی علی الصبح آگ بھڑک اٹھی۔انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر اینڈ ایمرجنسی ہیڈکوارٹر
بتہ مالو اور شہر کے دوسرے حصوں سے قریب دو درجن فائر ٹینڈرز روانہ کئے
گئے۔